20 فروری، 2016، 12:21 AM

چین کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو جنوبی بحیرہ چین میں مداخلت نہ کرنے کا مشورہ

چین کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو جنوبی بحیرہ چین میں مداخلت نہ کرنے کا مشورہ

چین نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ میں مداخلت نہ کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ پر مداخلت نہ کریں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ براہ راست اس معاملہ کا حصہ نہیں ہیں لہذا دونوں ممالک مداخلت سے باز رہیں ۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان دونوں ممالک کے اس موقف کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے چین کو جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی کا ذمہ دار قراردیاتھا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجما ن نے کہا کہ جنوبی بحیرہ چین میں واقع جزیرے زمانہ قدیم سے ہماری علاقائی خودمختاری کا حصہ ہیں اورچین کواپنی حدود ،خودمختاری اور میری ٹائم مفادات کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ علاقہ میں دفاعی نظام کی تنصیب عالمی قوانین کے مطابق چین کا بنیادی حق ہے ۔

News ID 1861954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha